[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت نے بتایا ہے کہ ایک ماہ میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد سیاحوں نے صوبے کا رُخ کیا۔

محکمہ سیاحت نے پشاور سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 8 لاکھ 90 ہزار 722 ملکی اور 55 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے کاغان اور ناران کی سیر کی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں گلیات میں 3 لاکھ 33 ہزار 666 ملکی اور 4 غیر ملکی سیاح آئے۔

محکمہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں مالم جبہ میں 5 لاکھ 52 ہزار 785 ملکی اور 17 غیر ملکی زائرین آئے۔

رپورٹ کے مطابق کاغان اور ناران کی وادیوں میں 79 ہزار 548 مقامی سیاح آئے جبکہ چترال لوئر میں 23 ہزار 711 ملکی اور 24 غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی۔

محکمہ سیاحت کے مطابق دیر اپر میں ایک ہزار 12 ملکی اور 3 غیر ملکی سیاح آئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *