[ad_1]

وزیر مذہبی امور کی حج انتظامات کیلئے عملے کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے کی ہدایت

وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حج انتظامات کےلیے عملے کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے کی ہدایت کردی۔

سینیٹر طلحہ محمود چھٹی کے دن بھی دفتر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حج کے کام  کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے ہدایت جاری کی کہ ہفتے اور اتوار کو حج ونگ عملہ کام جاری رکھے۔

وزیر مذہبی امور  نے کہا کہ وقت کم ہے حجاج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *