[ad_1]
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مفت آٹا پیکیج میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔
بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت آٹا پیکیج صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمے داری گندم فراہم کرنا تھی وہ ہم نے پوری کر دی۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پولٹری فیڈ میں سویا بین کا استعمال مضرِ صحت ہے، سویا بین کے 2 جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کبھی پاکستان گندم اور کپاس ایکسپورٹ کرتا تھا، اب امپورٹ کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور اب فارغ ہو چکے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ تھی ہی نہیں۔
[ad_2]