[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ بات قابل غور ہے کہ جب بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کسی اہم موڑ پر پہنچتے ہیں تو عمران خان احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کا ہدف کیا ہے؟ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں کہ انہیں پنجاب کے الیکشن وقت سے پہلے قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 14 مئی تک جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 مئی تک جلسے کروں گا، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *