[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات کرکے تاج پوشی کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی عوام کی نیک تمناؤں سے شاہ چارلس کو آگاہ کیا اور دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے دورۂ پاکستان کی یادیں تازہ کیں۔
بعدازاں شہباز شریف سے مالٹا کے صدر اور خاتون اول نے بھی ملاقات کی۔
شہباز شریف نے سری لنکا، مالدیپ، ماریشس اور زیمبیا کے صدور سے اور برطانیہ کے وزير داخلہ سے بھی ملاقاتیں کيں۔
[ad_2]