[ad_1]
سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، ٹی ایم سیز اور ٹاؤن کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امیدوار 12 مئی تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلز کے 60 ہزار روپے کا پے آرڈر درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور چیئرمین ٹی ایم سی کے لیے پچاس ہزار روپے کا پے آرڈر دینا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤنز کمیٹی کے لیے درخواست کے ساتھ 40 ہزار روپے کا پے آرڈر مقرر کیا گیا ہے۔
[ad_2]