[ad_1]

پاکستان اور چین کا بیرونی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور چین نے بیرونی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے وزیر خارجہ چِن گانگ نے ملاقات کی۔

پاکستان اور چین نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کام کرنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کےلیے پرعزم ہے، سی پیک علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گا۔

صدرمملکت نے کہا کہ چینی کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے موثر اقدامات کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی سدا بہار اور چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے تذویراتی اہمیت کے منصوبوں پر تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان کی مدد کرنا چین کی ترجیح ہے۔

صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 سمٹ کے مجوزہ انعقاد پر اظہار تشویش کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *