قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے دبئی کی معروف کاروباری شخصیت اور سمٹ بینک کے اسپانسر عبداللّٰہ ناصر لوتھا نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے موقع پر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن سلمان فاضلی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) و صدر جواد ماجد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی تجارت میں اضافہ، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں، ملک کے معاشی حب کراچی میں صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

آغا سراج خان درانی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔

عبداللّٰہ ناصر لوتھا نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *