[ad_1]

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کی گوا میں ایس سی او اجلاس میں ملاقات—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کی گوا میں ایس سی او اجلاس میں ملاقات—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آج صبح کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

اس موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس میں خیر مقدم کیا۔

گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزارائے خارجہ کا لیا گیا گروپ فوٹو
گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزارائے خارجہ کا لیا گیا گروپ فوٹو

بلاول کی ازبکستانی ہم منصب سے ملاقات

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی شہر گوا میں ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت اقتصادی اور علاقائی روابط بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گوا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف سے ملاقات
گوا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف سے ملاقات

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف سے ملاقات میں افغانستان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔

بلاول کی سیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم سے ملاقات

گوا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں، مستقبل میں ترقی کے وژن، اصلاحات کا عمل زیرِ بحث آیا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے مینڈیٹ کی تکمیل کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بلاول 2 روزہ دورے پر گوا پہنچے

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا گوار ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

جے پی سنگھ اب بھارتی وزارتِ خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران چیپٹر کے نمائندۂ خصوصی ہیں۔

بلاول کی روسی ہم منصب سے ملاقات

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے گوا میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ملاقات میں عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بلاول کا بھارتی ہم منصب سے مصافحہ

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزارئے خارجہ کونسل کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوا میں عشائیے کے دوران بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو کے پہنچنے پر جے شنکر نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر ان سے مصافحہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مصافحے کے دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری روسی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے باعث عشائیے میں تاخیر سے پہنچے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *