[ad_1]
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور کر رہے ہیں۔
عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور امجد پرویز پیش ہوئے ہیں۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اور خالد یوسف بھی عدالت میں موجود ہیں۔
ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا بھی عدالت پہنچ گئے۔
عمران خان کے وکیل کے دلائل
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر درخواست دائر کی ہے، درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190 اے کے تحت دائر کی گئی۔
[ad_2]