[ad_1]
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی۔
عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے جس کے بعد انہیں وہیل چیئر پر کمرہ عدالت لایا گیا۔
کمرہ عدالت میں عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی موجود ہیں۔
اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر کمنٹ کردیں جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لیے کشمیر کا ایشو نہیں ہے۔
کمرہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا کہ امریکیوں کے ساتھ میٹنگز ہو رہی ہیں؟
اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں 5 رکنی بینچ کو نام بتایا ہے جن سے جان کو خطرہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس کا نام لوں گا تو وہ آپ کا اخبار نام نہیں چھاپے گا، کیئر ٹیکر حکومت وہ چلا رہا ہے۔
[ad_2]