[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں آج شام یا رات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جامشورو، دادو، سانگھڑ، گھوٹکی اور دیگر مقامات پر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *