[ad_1]

کل عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہوگئی،  شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دھکم پیل سے کل لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہو گئی۔

اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہ کہ عمران خان ٹانگ زخمی ہونے کے باعث آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہو سکے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو 10 روز تک آرام کا مشورہ دیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام اور آئین کی بالا دستی کی بات کی، عمران خان عدالتوں اور آئین کو مقدم سمجھتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاؤں میں تکلیف کے باوجود عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *