[ad_1]

لاہور: پسند کی شادی کے بعد میکے آنیوالی لڑکی کو بھائی نے قتل کردیا

لاہور کے علاقے علی ٹاؤن باغبانپورہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ میکے آئی تو بھائی نےطیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی، ملزم کی تلاش جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *