[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی خرابیٔ صحت پر ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع شوکت خانم اسپتال میڈیکل بورڈ کے مطابق سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔
[ad_2]