[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین پر حملہ ہو رہا ہے، ایک ٹولا آئین پر چلنے سے انکار کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر آئین نہیں ہے فیڈریشن بکھر جائے گی، لچک تو ہم دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی تقریر بچکانہ تھی، وہ ججز کو دھمکیاں دے رہے تھے، یہ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے تاکہ انتخابات نہ ہوں، ناامیدی کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات کی میز پر بیٹھوں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف آج حکومت میں بیٹھے ہیں تو اسی عدلیہ کے فیصلے پر نہیں آئے ان کا ایجنڈا ذاتی ہے اور ہمارا قومی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سال میں بجٹ اور معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، یہ سیاسی بجٹ دیں گے جس میں آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں ہوں گی، آئی ایم ایف آج بھی ان پر اعتماد نہیں کر رہا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *