[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج پھر ہوں گے، دونوں جماعتوں کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

مذاکرات کا وقت حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات کے باعث تبدیل کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *