[ad_1]
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہینڈلرز کے لیے کیس بنانے کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن کرا لیں مگر ہم اس کی خواہش کا ایندھن بننے کو تیار نہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ عمران خان کا فیصلہ ہے، یہ اقلیتی فیصلہ ہے، اسے تو سپریم کورٹ کے اپنے ججوں نے بھی تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آدھے ہینڈلرز ریٹائر ہوگئے اور باقی بھی ستمبر میں ریٹائر ہوجائیں گے، عمران کی کوشش یہ ہے کہ وہ سزاؤں سے بچ سکیں اور کارکنوں کے زور پر عدالت کو مرعوب کر سکیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ عدالتی نظام ان کے سامنے پسپائی بھی اختیار کر رہا ہے، ہمیں ضمانت نہیں ملتی تھی اور عمران خان کو ایک دن میں آٹھ آٹھ ضمانتیں مل جاتی ہیں۔
[ad_2]