[ad_1]

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان ریلی کے سلسلے میں لاہور کے لبرٹی چوک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا ہے جس کے بعد ریلی کا آغاز ہوا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے نوجوانو! ہم سب نے پیدل ناصر باغ پہنچنا ہے، اندھیرے سے پہلے جا کر اس ریلی کو ختم کرنا ہے۔

عمران خان نے کارکنوں سے سوال کیا کہ آپ تھک تو نہیں جاؤ گے؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ میں گاڑی میں سے آپ کو دیکھتا رہوں گا۔

عمران خان نے اپنے پہلے خطاب کے ساتھ ہی لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز کر دیا جس کے بعد ریلی کلمہ چوک فیروز پور روڈ پہنچ گئی۔

عمران خان کے ساتھ چلنے والی جیمر والی گاڑی خراب ہو گئی۔

عمران خان دوسرا اور آخری خطاب ناصر باغ میں کریں گے، عمران خان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پزیر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ آج یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *