[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

 ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا ہے کہ 2017ء کے مقابلے میں کراچی کی آبادی میں 18 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منور گھانگرو نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 78 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی میں 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

منور گھانگرو کا کہنا ہے کہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ نے کہا کہ سندھ کے 21 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو گئی جبکہ 2 اضلاع میں جزوی کام مکمل ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 7 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں مردم شماری کا عمل جاری رہے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *