[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغواء  اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ملزمان نے گندم کی فصل تباہ کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق زرعی زمین پر گئی تو تشدد کیا گیا اور اغواء کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایماء پر ہوا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *