[ad_1]
خیبر پختون خوا میں ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک ماہ کے دوران 136 آپریشنز میں 306 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
باجوڑ، خیبر، سوات، بنوں، لکی مروت، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا۔
حکام کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے 2 ہزار 975 کلاشنکوفیں، 18 ہزار 388 رائفلیں، 159 پستول، 2 ہزار 274 بھاری ہتھیار، 83 پستول اور 12 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 74 راکٹ لانچرز، 67 دستی بم، 8 مارٹر گولے، 5 لائٹ مشین گنز اور 4 بارودی سرنگیں بھی پکڑی گئیں۔
[ad_2]