[ad_1]
کراچی میں خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم کے وزیراعظم سے ملنے والے وفد نے رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دی کہ مردم شماری کے اب تک کے نتائج سے ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔
وفد نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم نے ہمارے پیش کردہ حقائق پر تشویش کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ مردم شماری میں ایک ایک فرد کو گنا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بھی بالآخر احتجاج میں شریک ہوگئی ہے۔
جامع کلاتھ پر احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ آبادی کم دکھا کر کراچی کی سیٹیں کم کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم مردم شماری پر دکھاوا کر رہی ہے۔
ادھر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شارع فیصل پر مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
[ad_2]