[ad_1]
خیرپور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ٹیچر ملزم سارنگ شر کے بیٹے اسلم شر نے کہا کہ ٹھری میر واہ پولیس نے والد کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
ملزم سارنگ شر کو دو روز قبل عدالت نےعدم ثبوت پر بری کیا تھا۔
ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ ملزم سارنگ شر کی گرفتاری کا علم نہیں۔
حکومت سندھ نے ملزم کی بریت کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر قانون وزیر اعلیٰ سندھ بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خیر پور میں بچے سے زیادتی کے کیس سے متعلق مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔
ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون وزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے خیرپور میں بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم کی رہائی سے متعلق ٹوئٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مقامی عدالت کا تحریری فیصلہ آنے پر اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
[ad_2]