[ad_1]

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک صفحہ پر ہیں۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا المیہ ہے کہ یہ سیاست کی طرح خارجہ امور سے بھی لا علم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، جہاں ان کا تاریخی خطاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ نالائق عمران نیازی نے پاکستان کے خارجہ امور کو برباد کر دیا تھا، عمران تو مودی کو مسڈ کالز دیتا رہا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *