[ad_1]

عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے پٹیشن تیار

عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے پٹیشن تیار کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر دونوں اسمبلیوں کے اسپیکرز کی جانب سے پٹیشن تیار کی گئی ہے۔

 صوبوں میں الیکشن کروانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن ہونے کی صورت میں پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی۔

سبطین خان نے کہا کہ ایک ہی دن الیکشن کچھ ماہ بعد کروانے کا فیصلہ آیا تو پٹیشن دائر کی جائے گی، الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگراں حکومت رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب کردہ ہی حکومت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،  پٹیشن میری اور اسپیکر کے پی مشتاق غنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *