[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی میں دانیہ بی بی نے درخواست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی۔

سابق اہلیہ دانیہ بی بی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو 22 فروری 2022 کو کچھ افراد نے 25 کروڑ دیے تھے۔

دانیہ بی بی کا کہنا ہے کہ جنہوں نے 25 کروڑ روپے دیے انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی، عامر لیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک اور باقی خداداد کالونی والے گھر میں رکھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے جس کا مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور 3 نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *