[ad_1]

وزیراعلیٰ سندھ کا یو اے ای کے ویزا سینٹر کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیتھی کی دعوت پر کراچی میں ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ بھی  تھے، مراد علی شاہ کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ویزا مرکز ایشیا میں سب سے بڑا مرکز ہے، متحدہ عرب امارات کا کراچی میں ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز پر یو اے ای میں روزگار کے متلاشیوں کو مشورے دیے جائیں گے، یہ ویزا مرکز سندھ کے یو اے ای میں رہنے والوں کی ڈاکومنٹیشن کا کام بھی کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متحدہ عرب امارات حکومت کی شکر گزار ہے کہ جنہوں نے بہترین ویزا مرکز قائم کر کے سندھ کی عوام کو سہولت فراہم کی ہے۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *