[ad_1]
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ مبشر حسن کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ کی جانب سے عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ سہالہ میں ہنگامہ آرائی کیس میں ایف آئی آر درج ہے۔
ایف آئی آرمیں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353/188/186/109 عائد کی گئی ہیں۔
عمران خان کو طلبی کا نوٹس زمان پارک لاہور کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے حاضری یقینی بنانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
[ad_2]