[ad_1]
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے اور چار اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی آج سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، تین رکنی بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ نے حکومت کو ستائیس اپریل تک انتخابات کے لیے اکیس ارب روپے کے فنڈز جمع کرانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز چیف جسٹس کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث بینچ نمبر ایک کے سوا تمام مقدمات منسوخ کردیئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ منعقد کروانے سے متعلق شہری سردار کاشف نے درخواست دائر کی تھی۔
[ad_2]