[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔

ایئرپورٹ پر کارکنوں نے مریم نواز پر پھول اور پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔

مریم نواز نے ایئرپورٹ پر جیو نیوز سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ملک کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں گزارا۔

مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے قائد نواز شریف بھی جدہ سے لندن پہنچ گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *