[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہو سکتے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے ارکان اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے، کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ارکان اسلام آباد پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی ارکان کا مؤقف ہے کہ عدالت نے ہمارے استعفے کالعدم کرتے ہوئے واپس اسمبلی بھیجا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *