[ad_1]

فائل فوٹو/ واٹس ایپ ویڈیو گریب
 فائل فوٹو/ واٹس ایپ ویڈیو گریب

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ہونے والے ٹرک اور وین کے تصادم کے ذمے دار مفرور ٹرک ڈرائیور کو ٹھٹھہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کے مطابق ٹرک ڈرائیور محمد رئیس کے پاس لرننگ لائسنس موجود تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرک کے مالک کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، نوجوان پکنک منا کر واپس کراچی آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 نوجوان آپس میں دوست اور ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں۔

حادثے کا شکار تمام افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ میں رکھی گئی ہیں، جن کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے لیے پولیس ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *