[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی پی 272 مظفر گڑھ کے ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی اختلافات سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کی ضلعی صدر محمد احمد خان نے اجمل چانڈیہ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
محمد احمد خان نے کہا کہ اجمل چانڈیہ کے کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں، پارٹی کو ٹکٹ پر نظر ثانی کرنے کے لیے کہہ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو اجمل چانڈیہ کے خلاف ثبوت بھی مہیا کردیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے فی الحال پی پی 272 پر ٹکٹ کو التوا کر رکھا ہے۔
[ad_2]