[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اپنے حلف کی غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیان پر ردعمل میں پرویز رشید نے کہا کہ ثاقب نثار کے جرائم دھرتی ماں کو فروخت کرنے کے جرم سے کم نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار جوڈیشل انجینئرنگ کے حربوں سے آئین اور قانون کو قتل کرنے کے مجرم ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان کا دور زحمت جوڈیشل مارشل لا کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جب تعصب، جانبداری اور سازش کی پرورش ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار اپنے حلف سے غداری کے بھی مرتکب ہوئے، آپ جیسے کرداروں کو قانون اپنی گرفت میں لینا چاہیے۔
[ad_2]