[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کی لعنت کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا جس میں 12 شہید جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *