[ad_1]
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنی ساس صاحبہ کی نہیں بلکہ قوم کی آواز سنیں۔
فیصل آباد کے علاقے کمال پور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ساس صاحبہ کی آڈیو کل سے چل رہی ہے، جس میں وہ کچھ اور کہہ رہی ہیں۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ چیف جسٹس قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا آئین میں صرف پنجاب میں 90 دن میں الیکشن کروانے کا کہا گیا ہے؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 90 دن میں الیکشن کے آئینی حکم پر خیبر پختونخوا میں کیوں عمل نہیں ہو رہا؟
[ad_2]