[ad_1]
ملتان میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی ہلاکت میں ملوث ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کانسٹیبل بلال کو ملتان کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
واقعے میں ملوث دیگر دو اہلکاروں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
عید کے پہلے روز شاہ شمس کالونی میں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی تھی۔
فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم عثمان اور اس کا دوست سمیع اللّٰہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
[ad_2]