[ad_1]

آصف زرداری کا سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا منصوبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کےلیے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے۔ 

آصف زرداری نے کہا کہ سولر سسٹم لگنے سے عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *