[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راجن پور کے کچے میں عید کے دوسرے دن بھی پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے عید منائی۔

ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا ہے کہ وقفے وقفے سے دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عید کے دوسرے دن بھی پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے جبکہ چک عمرانی، چک بیلے شاہ اور چک چراغ شاہ میں ڈاکوؤں کے مزید 7 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

محمد ناصر سیال کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 15ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور پولیس کی مزید 3 پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے گھر اور بچوں سے دور اگلے مورچوں پر ڈاکوؤں سے مقابلہ کر رہے ہیں، عید کی خوشی میں پکٹس پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے عید کے موقع پر مورچوں پر رقص کیا اور مٹھائیاں کھائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *