[ad_1]

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو

پنجاب میں ہونے والے انتخابات کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹکٹس ریویو کمیٹی قائم کر دی۔

قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نیّر بخاری اور مخدوم احمد محمود شامل ہیں۔

ان کے علاوہ قمر زمان کائرہ، رانا فاروق سعید اور سید حسن مرتضیٰ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس ضمن میں پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹس پر تحفظات رکھنے والے پارٹی چیئرمین سے اپیل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملے وہ اپیل جائزہ کمیٹی ارکان کو بھی بھیج سکتے ہیں۔

رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کے لیے 6 رکنی جائزہ کمیٹی بنائی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *