[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ مقابلے میں 2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جن میں سے 1 دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عامر نامی شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے۔

پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 زخمی سمیت دونوں ملزمان پکڑے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، چھینی گئی رقم 12 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے، جبکہ زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ادھر گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گارڈن پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچی جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے، زخمیوں میں شیر علی اور عبدالرحیم شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لیاری سے ہے۔

جوہر آباد میں بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گشت پر مامور پولیس نے ملزم کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

ملزم نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت حسین ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *