[ad_1]

طورخم، پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل

طورخم میں پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 8 لاشیں اور 12 زخمی افراد کو نکالا گیا۔

ملبے سے 27 ٹرک اور کنٹینرز کو نکال کر ایک مشکل مشن کو مکمل کیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں فوج، ایف سی، 1122 اور سول انتظامیہ نے مل کر حصہ لیا۔

متاثرہ افراد اور خاندانوں نے ریسکیو کوششوں پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران 25 سے زائد کنٹینرز بھی ملبے سے نکالے گئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *