[ad_1]

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ  علی امین گنڈاپور کو تذلیل اور ذہنی اذیت کیلئے دورانِ حراست شہر شہر گھمایا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سلوک اس لیے ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے یہ سلوک اس لیے کیا جارہا ہے کہ وہ ہمارے کارکنوں میں ہر دلعزیز ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جو ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کو احساس نہیں کہ وہ اپنے لیے ذلت کا سامان کر رہے ہیں، ان ہتھکنڈوں سے ملت اور ریاست میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جس استقامت سے علی امین نے مشکلات کا سامنا کیا ان کی قدر و منزلت بڑھ گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *