[ad_1]

شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی پیشگی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے  کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اسلام آباد جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف کو عید کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

کویتی وزیر اعظم نے شہباز شریف کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کویت اور پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *