[ad_1]
آئین کی گولڈن جوبلی پر منعقدہ کنونشن کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔
چیف جسٹس نے 10 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ آئین کی 50 ویں سالگرہ پر میری طرف سے مبارک باد قبول کریں، عدالتی مصروفیات کے باعث پارلیمنٹ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکا۔
خط میں کہا گیا کہ میرے لیے تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر ہوتا، آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی کی طاقت اور اختیار دیتا ہے، قوانین آئین کی طرف سے تعین کردہ سماجی، سیاسی اور اقتصادی اہداف پر مبنی ہیں۔
چیف جسٹس نے اپنے خط میں کہا کہ میری دعا اور نیک خواہشات ہیں کہ پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے، پارلیمنٹ ایسے قوانین بنائے جو آئین کے معیارات پر پورے اتریں۔
خط میں کہا گیا کہ نیک تمنائیں ہیں پارلیمنٹ ایسے قوانین بنائے جو قوم کی خوشحالی اور امن کا باعث بنیں۔
[ad_2]