[ad_1]

پی ڈی ایم حکومت پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتی ہے، قاسم سوری

رہنما پی ٹی آئی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتی ہے، لندن پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کیا گیا، رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی ہے تو ماحول سازگار بنایا جائے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے فرار کیلئے بہانے بنا رہی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب میں الیکشن کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والی مردم شماری پر تحفظات ہیں، پورے بلوچستان کی آبادی بڑھی ہے لیکن کوئٹہ کی آبادی 5 لاکھ کم ہوگئی۔

قاسم سوری نے مزید کہا کہ مردم شماری کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *