[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی الیکشن کمشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ الیکشن نہیں کرا سکتا، الیکشن کمیشن، الیکشن نہیں کرا سکتے تو پھر ان کا کیا جواز ہے۔

فواد چوہدری  نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اب تمام آنکھیں سپریم کورٹ پر ہیں، جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، عثمان انور و دیگر کیسے تفتیش کر سکتے ہیں، ہمارے کارکنوں پر مسلسل دہشت گردی کی دفعات لگانے کا کیا جواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش بڑھ رہی ہے، ہمارے لیڈروں کے ساتھ لڑکوں کو بھی اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ واحد پارٹی ہے جس کا کوئی اصول نہیں ہے، خواجہ آصف کہہ رہے ہیں پارلیمانی سسٹم ختم کر دیں، خواجہ آصف کی بات مان لی گئی تو ایوب کا وَن یونٹ بحال ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ون یونٹ کی بحالی چھوٹےصوبوں کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *