[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر حتمی دلائل کے لیے 5 مئی کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ التواء ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالتِ عالیہ نے میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکمِ امتناع میں بھی 5 مئی تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ایک فورم سے رجوع کر لیا تو کیا زیرِ التواء ہوتے ہوئے دوسرے فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے؟ کیا ایسی صورت میں ایک فورم سے درخواست واپس لے کر دوسری کی پیروی کر سکتے ہیں؟

محسن شاہنواز رانجھا کے وکلاء نے عمران خان کی درخواست واپس لینے کی مخالفت کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس عدالت میں کیس زیرِ التواء تھا، اس دوران لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کی گئی۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عدالت کو لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کرنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *