[ad_1]

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن خارج کر دی گئی۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا۔

تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز خان شامل تھے۔

آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سرسری سماعت کے بعد دائر رٹ خارج کی۔

ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق کی تعریف میں نہیں آتے، ہم اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ قائد ایوان کے انتخاب میں تاخیر پر وکلاء نے گزشتہ روز ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *